سرکاری ملازم بن کر شہریوں سے رقوم بٹورنے والے4رضا کار گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ساندل بار پولیس نے خود کو سرکاری ملازم ظاہر کر کے سادہ لوح شہریوں سے رقوم بٹورنے والے 4رضاکاروں کو گرفتار کر لیا اور ان کیخلاف مقدمہ درج کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔ تھانہ ساندل بار کے ایس آئی اسد حیات نے قانونی کارروائی کرواتے ہوئے بتایا کہ ملزمان سفیان ولد امانت سکنہ 30 ج ب’ عطاء اﷲ ولد عمر حیات سکنہ 197 ج ب’ احتشام رجوکہ ولد یونس سکنہ 198 رب اور صغیر ولد منظور احمد سکنہ 31 ج ب جو کہ پہلے تھانہ ساندل بار میں بطور رضاکار ڈیوٹی سرانجام دتے رہے ہیں اور تھانہ کے گرد گھومتے رہتے ہیں اور خود کو سرکاری ملازم ظاہر کر کے سادہ لوح شہریوں سے پولیس کے نام پر رشوت کے طور پر پیسے بٹورتے ہیں جوکہ محکمہ کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں اور مختلف شہریوں کی جانب سے ان کی شکایات بھی موصول ہوئی تھیں جس پر پولیس نے چاروں سابق رضاکاروں کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا اور ان کیخلاف زیردفعہ 170، 162، 163 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں