ڈکیتی،راہزنی اور چوری کی مزید29وارداتوں میں لاکھوں کانقصان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی’ راہزنی اور چوری کی 29 سنگین وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین لیے گئے’ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 7لڑکیوں اور کم سن لڑکے کو اغواء کر لیا گیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق گلبرگ کے علاقہ مدن پورہ کے نعیم کی ہمشیرہ (م) کو ملزمان عادل وغیرہ’ رضاآباد کے علاقہ 219 رب کے رحمان کی اہلیہ (ل) کو نامعلوم ملزمان’ چک جھمرہ کے علاقہ 29 ج ب کے ضامن کی اہلیہ (ش) کو اوباش ملزمان کاشف وغیرہ’ روشن والا کے علاقہ 242 رب کے امتیاز کی بیٹی (م) کو ملزمان شہزاد وغیرہ’ ڈجکوٹ کے علاقہ 267 رب کے ساجد کی اہلیہ (م) کو نامعلوم ملزمان’ ماموں کانجن کے علاقہ 509 گ ب کی (ث) کو ملزمان مشتاق وغیرہ’ سمندری کے علاقہ 473 گ ب کے نبیل کی بیٹی (س) کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا’ جھنگ بازار کے علاقہ چناب چوک کی حرا بی بی کا کمسن بیٹا حمزہ گھر سے سودا سلف لینے نکلا، واپس نہ آیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ امباں والی پلی کے قریب افضل سے 50ہزار’ فون چھین لیا’ فیض آباد کے شہباز کی ورکشاپ سے لاکھوں کا سامان چوری’ سخی سرور آباد کے عبدالشکور کے گھر کے تالے توڑ کر 10لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات’ سامان چوری’ 296 رب یاسر ٹائون کے ارشد کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ بانساں والی گلی باجوہ چوک کے محسن کے گھر سے بھاری مالیت کا سامان چوری’ ناظم آباد کے قریب عمار سے ڈیڑھ لاکھ’ آئی فون چھین لیا’ 275 ج ب کے عمران ریاض سے نقدی’ فون چھین لیا’ 215 رب کے عرفان سے 40ہزار’ فون چھین لیا’ ناصر ٹائون کی رابعہ پروین کے گھر سے قیمتی سامان چوری’ 263 رب کے جہانزیب کے ڈیرہ سے لاکھوں کا سامان چوری’ 67 ج ب کے عرفان کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں کا کریانہ کا سامان’ گھی’ سگریٹ چور لے اُڑے’ 98 گ ب کے اسد رضا کو روک کر لوٹ لیا’ مزاحمت پر فائرنگ کی تاہم وہ بچ گیا اور ڈاکو فرار ہو گئے’ 39 گ ب کے یٰسین سے نقدی’ فون’ 229 رب کے حسیب افتخار کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان چوری’ گڑھ فتح شاہ کے اعظم کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو 6لاکھ کے زیورات’ نقدی چھین کر لے گئے’ فتیانہ چوک کے قریب صداقت علی سے اڑھائی لاکھ’ طلائی انگوٹھی چھین لی’ 497 گ ب ریلوے پھاٹک کے قریب سلیم سے 50ہزار’ فون چھین لیا’ 139 گ ب کے فیصل رحمان کی دکان پر آنے والے مسلح ڈاکو 50ہزار’ فون چھین کر لے گئے’ 176 گ ب کے قریب یٰسین کے بیٹے ریاض سے موٹرسائیکل’ فون چھین لیا’ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری خوف وہراس میں مبتلا’ پولیس خواب خرگوش کے مزے لے کر سوئی رہی۔ علاوہ ازیں دلدار چوک غلام محمد آباد سے اویس’ فیصل ہسپتال سے اظہر محمود’ محلہ گارڈن سے عبدالعزیز’ میونسپل کارپوریشن جڑانوالہ سے حسن افضل’ ٹریفک سیکٹر کھرڑیانوالہ سے فیصل عظیم اور دیگر کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں