فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کبوتر بازی سے منع کرنے پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ماں بیٹے سمیت 4افراد کو زخمی کر دیا، مضروبان کو ہسپتال منتقل کر دیا، حملہ آور ہوائی فائرنگ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے،چک جھمرہ کے علاقہ 112ج ب کے رہائشی محمد اسماعیل نے بتایا کہ اس کا ہمسایہ ملزم زبیر علی عرف ہیرا کبوتر بازی کرتا ہے اکثر و اوقات کبو تر باز لڑکوں کو چھت پر بلا کر ہلڑ بازی کرتا ہے گذشتہ شب چھت پر ہلڑ بازی کر رہے تھے کہ اس کی والدہ عشرت بی بی بھائی نوید کے ہمراہ ان کو گلہ کرنے گئی تو عشرت بی بی کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر اندر کھینچ لیا ، تشدد کا نشانہ بنایا اور چھت سے زبیر عرف ہیرا نے نیچے آ کر فائرنگ کر دی، گولیاں عشرت بی بی کو مار کر زخمی کر دیا بھائی نوید والدہ کو بچانے کیلئے آگے بڑھا تو ملزمان نے اس کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا،شور سن کر محلہ دار جمع ہوئے تو ملزمان نے فائرنگ کی زد میں آ کر محلہ دار علی حسن اور الطاف حسین بھی لہولہان ہوگئے۔، مضروبان کو ہسپتال منتقل کر دیا ،پولیس نے اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔




