لاہور( بیوروچیف)پنجاب حکومت نے 11افسران کے تقرر و تبادلے جبکہ 3افسران کو اضافی ذمہ داریاں تفویض کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری ہائوسنگ ،اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ جنوبی پنجاب مس روبیہ کوثر کو ڈائریکٹر وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم سائوتھ ریجن ملتان،ڈائریکٹر شہر خاموشاں اتھارٹی عبد الشکور کو اورڈپٹی کوارڈی نیشن آفیسر پنجاب سنٹر آف ایکسلینس آن کائونٹرایکسٹریم ازم احمد خاور شہزاد کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے،تقرری کے منتظر فاروق صادق کو کو گریڈ 19میں ترقی دے کر ڈائریکٹر پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول محکمہ داخلہ،طارق محمود کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( میونسپل سروسز) قصور،ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ مس رافعہ قیوم کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ریو نیو) پاکپتن،ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ محمد حسن طارق کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ ،ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈسپوزل پر موجود عامر افتخار کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( میونسپل سروسز ) راجن پور،محمد عامر کی خدمات ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ زاتھارٹی کے سپرد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( میونسپل سروسز) خوشاب مس غزالہ کنول کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( سوشل سروسز)خوشاب،ڈائریکٹر پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی زریاب ساجد کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (میونسپل سروسز) خوشاب،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( ہیڈ کوارٹرز) سرگودھااحمد مغیث کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( انفورسمنٹ) کا اضافی چارج، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( سوشل سروسز) سرگودھا ارشد احمد کو مینیجنگ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ایجنسی سرگودھا کا اضافی چارج، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( میونسپل سروسز) اوکاڑہ احمد سلیم کو مینیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب اتھارٹی اوکاڑہ کا اصافی چارج سونپ دیا گیا ۔




