عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی سفارتی فتح ہے

اسلام آباد (بیوروچیف)وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق ثالثی عدالت کے فیصلے کو پاکستان کے لیے اہم سفارتی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اس فیصلے کو مسترد کرکے خود کو مزید تنہا کر رہا ہے۔سردار اویس لغاری نے پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ بھارت دی ہیگ میں اس عدالت کی تشکیل پر سوالات اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خود کو ایک انتہا پسند، جارحانہ اور سخت گیر ہمسایہ ظاہر کر رہا ہے، پاکستان ہمیشہ بھارت کو ایسا ہی ہمسایہ قرار دیتا آیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بالآخر دنیا ہندوستان کو ایک ایسے ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے جو پاکستان کی آبادی کو بھوکا رکھنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ بھارت اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں