نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے سکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا

گوجرہ(نامہ نگار)موٹر سائیکل سوار نامعلوم افرادنے فائرنگ کر کے سکیورٹی گارڈ کو قتل کر دیا۔ معلوم ہواہے کہ موچیوالہ روڈ گوجرہ کااعجازمقامی بنک میں بطور سکیورٹی گارڈ ڈیوٹی کر تاتھا جو ڈیوٹی سے فارغ ہو کر موٹر سائیکل پر سوارگھر واپس جا رہاتھاکہ راستہ میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے اس کو موت کے گھاٹ اتاردیا اور ملزمان موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے ۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے اس کی نعش تحویل میں لے کرتحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کی اورپوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں