کینسر کے مریضوں کو جدید علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے الائیڈ ہسپتال ون فیصل آباد کا دورہ کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیرصحت نے الائیڈ ہسپتال ون کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں کوایبلیشن کینسر(CO-Ablation Cancer) مشین کا افتتاح کیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ کینسر کے مریضوں کے علاج کے لیے پنجاب حکومت نے اہم اقدام اٹھایا ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر کینسر کے مریضوں کو جدید علاج کی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانے کے اقدامات جاری کئے گئے ہیں۔ کینسر کے مریضوں کو جدید ترین علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔پنجاب میں کینسر کے مریضوں کے لیے 5 جدید کوایبلیشن کینسر (CO-Ablation Cancer) مشینیں منگوائی گئی ہیں۔جدید کینسر ٹریٹمنٹ مشینیں فیصل آباد، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں نصب کی جارہی ہیں۔نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ میں بھی جدید کوابلیشن کینسر (CO-Ablation Cancer) مشینیں نصب کی جارہی ہیں۔کوایبلیشن کینسر (CO-Ablation Cancer) ٹیکنالوجی کینسر کے مریضوں کے علاج میں اہم پیش رفت ہے۔پنجاب حکومت کینسر کے مریضوں کو علاج کی جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے۔فیصل آباد میں کینسر کے مریضوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے علاج کی سہولت دستیاب ہوگئی ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے مزید کہاکہ صحت کے شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کا فروغ پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔کینسر کے علاج کے لیے جدید مشینوں کی تنصیب مریضوں کے لیے بڑی سہولت ثابت ہوگی۔دریں ثناء ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔خواجہ سلمان رفیق نے ایف آئی سی میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مفت ادویات پروگرام کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر صحت نے فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں فائر سیفٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ایف آئی سی میں فائر ہائیڈرنٹس اور دیگر فائر سیفٹی انتظامات پر صوبائی وزیر صحت نے اطمینان کا اظہارکیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا خصوصی پروگرام برائے امراض قلب کامیابی سے جاری ہے۔کارڈیک پروگرام کے تحت سرجریز کی ویٹنگ لسٹ میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اب تک مفت ادویات پروگرام کے تحت لاکھوں مریضوں کو ان کے گھروں میں ادویات کی مفت فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی وزیراعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیرصحت پنجاب نے کہاکہ مریضوں اور طبی عملے کی حفاظت کے لیے ہسپتالوں میں فائر سیفٹی کے مو ثر انتظامات یقینی بنائے جائیں۔خواجہ سلمان رفیق نے ایف آئی سی میں ریسکیو 1122 کے پانچ روزہ ٹریننگ سیشن میں شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ ریسکیو 1122 کے ٹریننگ سیشن میں طبی عملے کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت دی جارہی ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے صحت اقدامات سے بچوں کے دل کے آپریشنز میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔وزیراعلی پنجاب کے صحت اقدام کے تحت اب تک 1500 سے زائد بچوں کی کارڈیک سرجری کی جاچکی ہے۔دو مراحل میں 1200 سے زائد بالغ مریضوں کی ہارٹ سرجری کامیابی سے مکمل کی جاچکی ہے۔ایم ایس ایف آئی سی نے کہاکہ 2025 سے اب تک فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں تمام زیرِ التوا ہارٹ سرجری مکمل کرلی گئی ہیں۔ایف آئی سی میں اب کارڈیک سرجری کے لیے کوئی ویٹنگ لسٹ موجود نہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف کے صحت اقدامات سے دل کے مریضوں کو بروقت اور جدید علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں