سیم نالے میں 35سالہ خاتون کی نعش برآمد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جڑانوالہ کے علاقہ 580گ ب کے قریب سیم نالے میں خاتون کی نعش برآمد،ریسکیو 1122کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر خاتون کی نعش کو نالے سے باہر نکال کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ جاں بحق خاتون کی عمر تقریباً 35سال ہے جبکہ شناخت تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس نے نعش کو ہسپتال منتقل کر کے متوفیہ کے لواحقین کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں