فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے امین پور بنگلہ انٹرچینج کے قریب چھاپہ مار کر 800کلو مضر صحت گوشت سے لوڈ ڈالہ پکڑ لیا، مضر صحت اور بغیر مہر کے گوشت شہر بھر میں فروخت کیلئے لایا جا رہا تھا ، تفصیل کے مطابق فوڈ سیفٹی آفیسر سجاد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ امین پور بنگلہ انٹرچینج کے قریب مزاد گاڑی 3400/MLLکو روک کر تلاشی لی تو اس میں بغیر مہر کے ذبح شدہ گوشت پایا گیا جس پر محکمہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹر کو بھی گوشت کا معائنہ کروایا تو گوشت مضر صحت پایا گیا اور وزن کرنے پر 800کلو تھا، جس پر مذکورہ مضر صحت گوشت تلف کر دیا اور ڈرائیور امین کو حوالہ پولیس کر دیا ، مذکورہ مضر صحت گوشت شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیلئے لایا جا رہا تھا، انسانی صحت سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور تھانہ ساندل بار میں مقدمہ درج کروا دیا۔




