طلبہ کی بہترین تعلیم وتربیت کیلئے اہم ہدایات جاری

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ٹھیکریوالہ میں سر پرائز وزٹ کے دوران وسیم ساجد نے اساتذہ کی حاضری، صفائی ستھرائی اور طلبہ کی یونیفارم یقینی بنانے کی ہدایات کر دی۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری فیصل آباد وسیم ساجد کی جانب سے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول 74 ٹھیکریوالہ کے سر پرائز وزٹ کے دوران سربراہ ادارہ اور اساتذہ کو اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ آرڈر بک میں اندراج کے مطابق تمام سکول کے اساتذہ کو مقررہ وقت پر حاضری یقینی بنانے، اپنی کلاس رومز میں صفائی ستھرائی اور مناسب روشنی کا انتظام رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تمام اساتذہ آج شام 4 بجے تک سکول میں حاضر رہیں گے اور اپنی کلاس رومز کی صفائی، ستھرائی اور مناسب روشنی کا انتظام کریں گے۔ مزید برآں تمام ٹیچرز کو اپنی حاضری اور کلاس رومز کے نظم و ضبط کو یقینی بنانے ، کسی بھی کلاس میں دورانِ تدریس اساتذہ کے پاس موبائل فون موجود نہیں ہونا چاہیے جبکہ طلبہ کا 100 فیصد مکمل یونیفارم بھی یقینی بنایا جائے۔ کسی بھی کلاس میں اگر کوئی بچہ غیر حاضر ہو تو اس کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے اور بچوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ آرڈر بک میں Theme of Month کے حوالے سے بھی طلبہ میں آگاہی پیدا کرنے کی ہدایت درج ہے۔ آج سے بچوں کو آگاہی فراہم کرنے کے لیے روزانہ 30 منٹ مختص کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں