فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلعی بہبود فنڈ بورڈ نے ماہانہ امداد کی مد میں1871 درخواستوں پر3 کروڑ99 لاکھ ایک ہزار 263 روپے کے فنڈ جاری کر دیئے ۔ درخواست گزاروں کی امدادی رقم ان کے متعلقہ بینک اکائونٹس میں ٹرانسفر کردی گئی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر سارہ زینب نے بتایا کی ضلعی بہبود فنڈ بورڈ کی طرف سے انچارج بہبود فنڈ برانچ محمد نوید کی نگرانی میں ہر لحاظ سے مکمل درخواستوں کو نمٹا کر درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم کردیا گیا ہے۔




