انجمن تاجران بھوآنہ بازار کے وفد کی میاں طاہر جمیل کے ہمراہ چوہدری شیر علی سے ملاقات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایم پی اے میاں طاہر جمیل کی انجمن تاجران بھوآنہ بازار کے وفد کے ہمراہ بابائے سیاست چوہدری شیر علی سے ملاقات’ اہم امور پر تبادلہ خیال۔ تفصیلات کے مطابق پی پی115 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے انجمن تاجران بھوآنہ بازار کے صدر میاں یحییٰ طارق’ صدر گول بازار ابوبکر پومی اور ملک محسن کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور بابائے سیاست چوہدری شیر علی سے کشمیر ہائوس میں ملاقات کی اس موقع پر ملکی سیاست سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میاں طاہر جمیل ودیگر نے بھوآنہ بازار کے الیکشن میں کامیابی چوہدری شیر علی کے دست شفقت اور رہنمائی پر شکریہ ادا کیا اور انہیں مبارکباد دی۔ اس موقع پر میاں طاہر جمیل نے کہا کہ اﷲ تعالیٰ چوہدری شیر علی کا سایہ شفقت ہمیشہ ہمارے سروں پر قائم رکھے، ہمیں اسی طرح ان کی محبت اور رہنمائی عطا فرمائے۔ چوہدری شیر علی نے بھوآنہ بازار کے نومنتخب صدر میاں یحییٰ طارق کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئے بھرپور کام کریں، میری ہمدردی آپ کے ساتھ رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں