شاہ محمد ظہور الحق’ محمد ضمیر الحق چشتی صابری سراجی کا عرس مبارک 6-7 ستمبر کو ہو گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)معروف روحانی پیشوا حضرت قبلہ شاہ محمد ظہور الحق چشتی صابری سراجی حضرت قبلہ میاں محمد ضمیر الحق چشتی صابر ی سراجی کا سالانہ عرس مبارک مورخہ 7,6ستمبر 2026بروز اتوار،پیر مرکز جماعت سراجیہ لال کوٹھی آبادی جیون سنگھ والا عقب فیصل ہسپتال پیپلز کالونی نمبر1میں عقیدت و احترام سے منعقد ہوگا۔تقریباتِ عرس کی صدارت امیرِ جماعت سراجیہ، صاحبزادہ ڈاکٹر مسرور الحق شہزاد چشتی صابری سراجی کریں گے۔ جبکہ صاحبزادہ خالد منصور چشتی صابری سراجی، صاحبزادہ نوید الحق چشتی صابری سراجی اور صاحبزادہ توقیر الحق چشتی صابری سراجی مہمان خصوصی ہونگے۔تقریبات عرس کا آغاز مورخہ 6 ستمبر 2026 بروز اتوار بعد نمازِ فجر قرآن خوانی سے ہوگا۔نمازِ ظہر کے بعد محفلِ میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم ہوگی جس کی نظامت کے فرائض ماسٹر محمد ضمیر شفیع سر انجام دیں گے ۔نماز عصر کے بعد حضرت قبلہ شاہ محمد ظہور الحق چشتی صابری سراجی اور حضرت قبلہ میاں محمد ضمیر الحق چشتی صابری سراجی کے مزار مبارک کو غسل دیا جائے گا اور رسم چادر پوشی و دعا ہوگی۔ بعد نماز مغرب محفل ذکر و نعت ہوگی۔امیر جماعت سراجیہ صاحبزادہ ڈاکٹر مسرور الحق شہزاد چشتی صابری سراجی اور نائب امیر جماعت سراجیہ صاحبزادہ خالد منصور چشتی صابری سراجی کا خصوصی خطاب ہو گا۔نماز عشا کے بعد لنگر تقسیم کیا جائے گا۔رات 10 بجے محفل سماع ہوگی۔مورخہ 7ستمبر 2026 بروز پیراعلی الصبح نمازِ تہجد باجماعت ادا کی جائے گی۔بعد ازاں محفلِ ذکر ہوگی جو نمازِ فجر تک جاری رہے گی۔نمازِ فجر کی ادائیگی کے بعد درس قرآن مجید ہوگا ۔مولانا غلام قاسم ور مولانا قاری مزمل حسین حاضرین کے فقہی سوالات کے جوابات دیں گے۔6:30 بجے صبح حاضرین کو ناشتہ دیا جائے گا۔8:00 بجے صبح پروفیسر عاصم عارف کا خصوصی بیان ہو گا اور محفلِ ختم شریف و دعا ہوگی۔جس کے ساتھ ہی تقریباتِ عرس اختتام پذیر ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں