ڈاکوؤں اور چوروں نے پولیس کو بے بس کردیا،آج پھر43وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار ، آج پھر مزید43وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان چھین کر لے گئے، متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش دیور نے بھابھی کو بے آبرو کر دیا، 4خواتین اور لڑکے کو اغواء کر لیا گیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق جڑانوالہ کے علاقہ123گ ب کی (ط) نے بتایا کہ وہ گھر میں اکیلی تھی اور اس کا دیور زبیر گھر آیا اور اکیلی پا کر کمرے میں جا کر ہوس کا نشانہ بناڈالا، جڑانوالہ کے علاقہ73گ ب کی عامرہ بانو نے بتایا کہ اس کی والدہ جمیلاں( بی بی گھر سے عزیزوں کے گھر گئی واپس نہ آئی، تاندلیانوالہ کے علاقہ 452گ ب کے علی حیدر کی ہمشیرہ (ث) کو نامعلوم ملزمان، سمندری کے علاقہ ڈاکخانہ بازار کے طاہر کی اہلیہ (ک) کو نامعلوم، نئی سمندری کی شمشاد بی بی کی بیٹی (ع) کو اوباش ملزم ذیشان نے اغواء کر لیا، غلام محمد آباد کے علاقہ مرضی پورہ کے عثمان علی کا بھائی عمران گھر سے سودا سلف لینے نکلا واپس نہ آیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ رشید آباد کے خلیل کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان چوری، سیالوی کالونی کے ساجد سے 40ہزار وفون، تلیانوالہ روڈ پر صداقت علی کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، 208ر۔ب کے خالد کی حویلی سے گھوڑا چوری، عبداللہ پور کے حامد سے موٹر سائیکل’ نقدی چھین لی، 188ر۔ب کے کاشف سے 16ہزار، جھمرہ روڈ پر شیخ نوید کی دکان پر آنے والے ڈاکوساڑھے چار لاکھ وفون چھین کر لے گئے، گورنمنٹ پرائمری سکول چک جھمرہ کے تالے توڑ کر پنکھے چور لے گئے،156ر۔ب کے عثمان کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 16ج ب کے میاں محمد حسنین کی فیکٹری سے 4لاکھ کا سامان چوری،263ر۔ب کے جاوید کے ڈیرہ سے قیمتی سامان چوری، عامر ٹائون کے سلیمان سے نقدی و فون چھین لیا، پیپلز کالونی بی بلاک کے منظور حسین کے گھر سے قیمتی سامان چوری، سلمیٰ ٹائون کے سعید کے گھر کا صفایا کر دیا گیا،71ج ب کے بابر حسین سے 50ہزار و فون چھین لیا،105گ ب کے قریب بلال سے5ہزار و فون،124گ ب کے سکندر رزاق سے20ہزار و فون چھین لیا،434گ ب کے قریب ڈلیوری بوائے سے عرفان سے3پیزے’ نقدی اور فون چھین لیا،559گ ب کے ضیاء کے رقبہ سے سولر پلیٹس چوری، 266ر۔ب کے دانش سے نقدی و فون،205گ ب کے وقاص کے ڈیرہ سے پیٹرانجن چوری،407گ ب کے عامر شاہ کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، 406گ ب کے زمان کے ڈیرہ سے بکرے چوری، قصبہ تاندلیانوالہ کے قریب باہر سے نقدی وفون چھین لیا، 540گ ب کے امجد خان سے80ہزار وفون چھین لیا، 463گ ب کے انور علی سے 55ہزار وفون، 198گ ب کے فیصل کی دکان سے ویلڈنگ پلانٹ کا سامان چور لے اڑے اور دیگر وارداتوں میں بھی ڈاکوئوں اور چوروں لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں117ج ب کے عمران، ستارہ ولاز سے محمود اعجاز، سہیل آباد سے عزادار حسین، لال پلازہ ٹاٹا بازار سے دائود سلمان، حق بائو ٹائون سے شرافت علی، سلمیٰ ٹائون کے سعید اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے ۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں