کیمیکل کے گودام اور کاٹن فیکٹری میں آتشزدگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جھنگ روڈ پر کیمیکل کے گودام اور نڑوالا روڈ پر کاٹن فیکٹری میں آتشزدگی کے دوران بھاری مالیت کا سامان جل گیا، ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیل کے مطابق جھنگ روڈ پر چوہلہ پل تا شریف چوک میں کپڑے کی پرنٹنگ میں استعمال ہونے والے کیمیکل کے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اُٹھی، جس نے دیکھتے ہی پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ نڑوالا روڈ پر امین پور بائی پاس چوک کے قریب عائشہ کاوڈیکس کاٹن فیکٹری میں مشین کی موٹر میں سپارکنگ کے باعث آگ بھڑک اُٹھی، جس نے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تاہم ریسکیو1122 کی فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ اسی دوران بھاری مالیت کا کپڑا اور کاٹن جل گئی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں