فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گڑھ پولیس نے نواحی گائوں543گ ب میں گٹر میں گر کر محنت کش کے5سالہ گونگے، بہرہ بچہ کی ہلاکت پر اس کے ہمسائے کیخلاف زیر دفعہ322ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا، تفصیل کے مطابق543گ ب کے رہائشی محمد ندیم نے بتایا کہ اس کے ہمسائے محمد اشرف اپنے گھر کے باہرگٹر کی صفائی کیلئے سیوریج کا مین ہول اٹھا دیا تھا اسی دوران اس کا 5سالہ بچہ نہال جو کہ گونگا ، بہرہ ہے کھیلتے ہوئے وہاں آیا تو سیوریج میں گر گیا، گھر نہ پہنچنے پر لواحقین بچہ کو تلاش کرتے رہے اور جب انہوں نے مین ہول میں دیکھا تو نہال گٹر میں گرا ہوا پڑا تھا جس کو باہر نکالا تو وہ زندگی کی بازی ہار گیا تھا بچہ کی ہلاکت پر علاقہ میں کہرام مچ گیا، والدین غم سے نڈھال ہو گئے، اطلاع ملنے پر گڑھ پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔




