احمدیار(نامہ نگار) محکمہ سول ڈیفنس کی شہربھر میں کارروائی ،غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنیوالی 22 دکانیں سیل کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ سول ڈیفنس نے غیر قانونی اور حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے22 دکانوں کو سیل کردیا ڈپٹی کمشنر پاکپتن آصف رضا نے کہا کہ غیر قانونی گیس ریفلنگ انسانی جان و مال کیلئے سنگین خطرہ ہے اس کے خلاف بلاامتیازکاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز پرانی سبزی منڈی کے قریب دکان میں گیس ریفلنگ کے دوران آگ لگنے سے تین افراد جھلس گئے تھے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ حفاظتی قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کاروائی یقینی بنائی جائے ۔




