شہر میں ترقیاتی وبیوٹیفکیشن منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے،ڈپٹی کمشنر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہری علاقوں کی خوبصورتی، تزئین و آرائش اور عوام کو بہتر و خوبصورت ماحول کی فراہمی کے لئے جاری اقدامات کے تحت مختلف ترقیاتی و بیوٹیفکیشن منصوبوں پرکام تیزی سے جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنرمحمد نعمان صدیق نے الائیڈ چوک اور ملت چوک پر زیر تعمیر مونومنٹس کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران سے منصوبوں کی پیش رفت، تعمیرا تی مراحل اور تکمیل کی مدت کے بارے بریفنگ لی ۔ انہوں نے مونومنٹس کے ڈیزائن، تعمیراتی معیار اور جاری کام کی رفتار کا بھی جائزہ لیا۔محمد نعمان صدیق نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ زیرِ تعمیر مونومنٹس پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو خوبصورت اور بہتر شہری ماحول فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے اہم شاہرائوں، چوکوں اور عوامی مقامات کی تزئین و آرائش پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ شہر کے نمایاں داخلی و مرکزی مقامات کو خوبصورت اور دیدہ زیب بنانے سے نہ صرف شہریوں کو بہتر ماحول میسر آئے گا بلکہ فیصل آباد کی مجموعی خوبصورتی اور شناخت میں بھی اضافہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں