ڈکیتی ،چوری کی 28وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و زر لوٹ لیاگیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا، آج پھر مزید 28وارداتوں کے دوران لاکھو ںکا مال واسباب لوٹ لیا، متعددشہریو ں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے6خواتین اور2لڑکوں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق گلبرگ کے علاقہ219ر۔ب اضافی آبادی کے ندیم کی اہلیہ(س) کو ملزمان علی وغیرہ، صدر کے علاقہ کریم ٹائون کے مظفر کی بیٹی (ح) گھر سے سکول گئی واپس نہ آئی، کھرڑیانوالہ کے علاقہ 61ر۔ب کے رئوف کی بیٹی (ف) کو ملزمان آصف وغیرہ، قصبہ تاندلیانوالہ کی ارشاد بی بی کی بیٹی (الف) کو احسن وغیرہ، قصبہ تاندلیانوالہ کے عظمت کی بیٹی (ع) کو ملزمان زکریا وغیرہ، سمندری کے علاقہ نئی سمندری کے وقاص کی دو بہنیں(ث) اور (س) گھر سے سامان لینے بازار گئیں واپس نہ آئی’ نشاط آباد کے علاقہ100ج ب کے نور احمد کا بیٹا اور قصبہ تاندلیانوالہ کی حرا کا بیٹا ثقلین گھر سے سودا سلف لینے نکلا واپس نہ آیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ النجف کالونی کے قریب فیصل سعید کی والدہ سے طلائی انگوٹھی چھین لی، تیمورٹریول کے قریب ندیم کی گاڑی سے بیٹریاں چور لے اڑے، یوسف آباد کے سلمان سے40ہزار و فون، ملت روڈ پر عدنان سے25ہزار وفون چھین لیا، ہجویری ٹائون کے ام رباب کے گھر سے10لاکھ کے زیورات ، نقدی ، قیمتی سامان چوری، فاروق آباد گلی نمبر4 کے شاہد کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، عبداللہ پور کے قریب قمر سے نقدی وفون چھین لیا، شکیل پارک کے قریب وقاص سے 43ہزار وفون، 250ر۔ب کے طاہر حسین سے سوا لاکھ وفون چھین لیا، تاندلیانوالہ کے علاقہ کرمانوالہ چوک کے قریب بلال کی دکان سے بھاری مالیت کا سامان چوری، 237گ ب کے شہزاد کے رقبہ سے سولر سسٹم چوری، 119گ ب کے عامر کے گھر سے بھاری مالیت کا سامان چوری، 580گ ب کے محمد علی کے ڈیرہ سے قیمتی سامان چوری، جڑانوالہ روڈ پر بوٹا سے 20ہزار وفون چھین لیا، تاندلیانوالہ کے علاقہ سے اقبال کے رقبہ سے لاکھوں کا سامان چوری، 409گ ب کے اعظم علی کے ہوٹل سے2لاکھ کا سامان چوری، 420گ ب کے وسیم کی فیکٹری سے لاکھوں کا سامان چوری، 470گ ب کے محمد احمد کے زیر تعمیر گھر سے لاکھوں کا قیمتی سامان چوری، 49گ ب کے ارشد کے رقبہ سے لاکھوں کی فصل چوری، سمندری بائی پاس کے قریب اکبر سے نقدی وفون چھین لیا اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں شیخ کالونی کے محمد عمر، غلام محمد آباد نمبر2سے احمد سعید، مدینہ ٹائون کے ظہیر عباس، مدنی چوک سمن آباد سے علی حسن اور دیگر کی موٹرسائیکلیں چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں