مبینہ پولیس مقابلوں میں3ملزم ہلاک،1زخمی حالت میں گرفتار

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) سی سی ڈی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مطابق ضلع کے مختلف علاقوں میں رات گئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، جن کے دوران 3 ملزمان ہلاک جبکہ ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران منشیات بھی برآمد کی گئی۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کھمانہ والا روڈ بائی پاس کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران شکیل ولد رفیق ہلاک ہوا۔ پولیس کے مطابق ملزم منشیات سے متعلق مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔پیرمحلمیں سی سی ڈی کے مطابق مبینہ مقابلے کے دوران سعید ولد اللہ بخش ہلاک ہوا، جبکہ اس کی گاڑی سے 80 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔گوجرہ میں پولیس کے مطابق شہریار ولد اللہ یار نامی ملزم بھی مبینہ مقابلے کے دوران ہلاک ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف کمالیہ اور گوجرہ میں طلبا وطالبات کے ساتھ مبینہ نازیبا حرکات کے متعلق مقدمات درج تھے۔کمالیہ: کارروائی کے دوران عظیم ولد صدیق نامی ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیے جانے کا پولیس نے دعوی کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم پر علاقے میں خوف و ہراس اور بھتہ خوری سمیت مختلف جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات تھے۔سی سی ڈی حکام کے مطابق عوام کے جان و مال کا تحفظ اور جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رہیں گی۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں