فراڈیوں نے کاروبار کا جھانسہ دیکر7شہریوں سے ساڑھے5کروڑ ہتھیا لئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فراڈیوں نے 7شہریوں سے ساڑھے 5کروڑ ہتھیا لیے،منافع دیا نہ رقم واپس کی’ غلام محمد آباد کے حافط احمد حسن سے ملزم شیروز نے ایک کروڑ6لاکھ کی رقم لے اڑا، پیپلز کالونی کے نذیر احمد سے ملزم یٰسین سے ڈیڑھ کروڑ روپے میں رقبہ خریدا جس پر عدالت نے حکم امتناعی دے رکھا تھا رقم واپس کا مطالبہ کرنے پر جعلی چیک تھما دیا، ڈجکوٹ روڈ کے الیاس نے بتایا کہ ملزم عمران نے ایک کروڑ70لاکھ کی رقم لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ بوگس نکلا، سرکلر روڈ کے تاجر مبشر سے ملزم عبدالرحمن نے 44لاکھ ،کارخانہ بازار کے احمد سے ملزم ارشد نے 25لاکھ سے زائد، سلمیٰ چوک کے کشور سے ملزم عمران نے26لاکھ ادھار لیکر واپس نہ کئے، مدینہ ٹائون کے عثمان شہزاد نے34لاکھ، فیکٹری ایریا کے وقاص سے ملزم ناصر نے ساڑھے22لاکھ کی رقم لیکر ہڑپ کر لی۔،پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں