ڈمپر کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) سدھار بائی پاس روڈ پر ڈینگہ پھاٹک کے قریب موٹر سائیکل اور ڈمپر کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 19 سالہ نوجوان جاں بحق ۔ حادثہ سدھار بائی پاس روڈ، ڈینگہ پھاٹک کے قریب پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں محمد بلال جبار ولد عبدالجبار سکنہ 81 ج ب شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد نوجوان کی لاش لواحقین کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں