اسلام آباد(بیورو چیف)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنمائوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔




