ڈاکوؤں اور چوروں کے گروہ سرگرم،39وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پولیس مقابلوں کے باوجود وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، آج پھر مزید39وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے، متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں اوررکشوں سے محروم کر دیا، جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر3خواتین اور ایک لڑکے کو اغوا کر لیا’پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ رشید آباد کے منظور نے بتایا کہ اس کی بیٹی (گ) کو نامعلوم ملزمان، ڈجکوٹ کے علاقہ 257ر۔ب کے عثمان کی ہمشیرہ (خ) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم، کھرڑیانوالہ کے علاقہ 229ر۔ب کے حمزہ کی اہلیہ (ف) کو اوباش ملزم بلال وغیرہ اور ملت ٹائون کے یوسف چوک کے زاہد کا بھتیجا ندیم ڈیوٹی سے گائوں جانے کا کہہ کر نکلا وہاں نہ پہنچا ،پولیس مصروف تفتیش ۔ جبکہ چوک گھنٹہ گھر کے قریب زبیر کی جیب سے فون نکال لیا، سلطان ٹائون کے مقبول کے گودام سے سوا لاکھ کا سامان چوری، ڈی گرائونڈ کے قریب زبیر سے جھپٹا مار کر فون، ریلوے کالونی میں ذیشان کے زیر تعمیر گھر سے سامان چوری، جمیل آباد میں فرقان کے گھر داخل ہونے والے مسلح ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان چھین کر لے گئے، ستارہ کالونی کے قریب عبداللہ سے 24ہزار وفون چھین لیا، غوثیہ آباد کے اسحاق سے موٹرسائیکل، نقدی وفون چھین لیا، پیپلز کالونی نمبر2 فوارہ چوک کے قریب طاہر محمود سے 50ہزار وفون چھین لیا، پیپسی روڈ پر خلیل سے نقدی وفون، 260ر۔ب کے افضل کے گھر سے ریڑھا چور لے گئے، ستیانہ روڈ پر عبدالرحمن سے80ہزار وفون چھین لیا، کرامت آباد سے محمد خان کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات، نقدی چور لے گئے، ڈجکوٹ روڈ پر فہد سے 25ہزار وفون چھین لیا، 52گ ب کے شفیق کے رقبہ سے سولر سسٹم چوری، 55گ ب کے آصف سے 2لاکھ’ فون، 63گ ب کی فرزانہ کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 99گ ب کے سراج علی سے موٹرسائیکل، نقدی چھین لی، 58گ ب کے راشد سے موٹرسائیکل چھین لی، 652گ ب کے عمران سے 46ہزار وفون، 651گ ب کے امانت علی کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 582گ ب کے محسن حیات کے ڈیرہ سے سولر پلیٹس چوری، 632گ ب کے نعمان کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری، 91گ ب کے مظہر حسین سے موٹرسائیکل چھین لی، 32گ ب کے ندیم اسلام کے رقبہ سے پیٹر انجن چوری، 200ر۔ب کے شہباز سے70ہزار وفون، 404گ ب کے قمر کی حویلی سے مویشی چوری، 601گ ب کے اورنگزیب سے موٹرسائیکل چھین لی، 455گ ب کے رجب علی سے 3لاکھ وفون چھین لیا، 433گ ب کے محسن ارشد کی ڈھاری سے مویشی چوری، 136گ ب کے مجاہد کے رقبہ سے ٹرانسفارمر چوری اور دیگر وارداتوں میں لاکھو ںکا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں جناح کالونی سے حفیظ احمد، پیپلز کالونی نمبر2غوثیہ چوک سے عابد علی، ڈی گرائونڈ سے عبدالرئوف ، بولیدی جھگی کے خلیل احمد، 117ج ب کے آصف علی، نثار کالونی کے تنویر احمد، 77گ ب کے راشد اور دیگر کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں