کاروباری تنازعات،4شہریوں کیساتھ6کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروباری تنازعات پر چالاک ملزمان کا 4شہریوں کیساتھ سوا 6کروڑ کا فراڈ’ رقوم کی واپسی کے بدلے چیک دیئے جو کہ جعلی نکلے’ ستیانہ روڈ کے رہائشی ضوریز ضیاء نے بٹالہ کالونی پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ ملزم بلال مجید نے کاروبار کیلئے 4کروڑ 90لاکھ کی رقم لے کر 6ماہ میں واپس کرنے کا وعدہ کیا۔ بعدازاں حسب معاہدہ رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو لیت ولعل کے بعد چیک دیا جو کہ بوگس نکلا جبکہ کوتوالی پولیس کو متاثرہ شہری ارسلان نے بتایا اس سے ملزم عدیل نے 50لاکھ’ لیاقت آباد کے احسن شیخ سے اس کے جاننے والے ملزم عمران رفیق نے 44لاکھ لیکر جعلی چیک تھما دیئے۔ علاوہ ازیں ستارہ کالونی کے رہائشی ملک امجد نے پولیس کو بتایا کہ فیضان نے کاروبار کے دوران اس سے 45لاکھ کا مال لیکر ہڑپ کر لیا، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں