ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ ہدایتکار و اداکار فرحان اختر نے انکشاف کیا ہے کہ فلم دل چاہتا ہے کی شوٹنگ کے دوران اکشے کھنہ نے عامر خان کو 17تھپڑ مارے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم دل چاہتا ہے کی ریلیز کو 25برس پورے ہونے پر فلم کی کاسٹ اور فلم ساز ایک جگہ جمع ہوئے اور فلم سے جڑی یادیں شیئر کیں۔عامر خان نے انکشاف کیا کہ فلم کے ایک اہم منظر کی شوٹنگ کے دوران اکشے کھنہ نے مجھے 17مرتبہ تھپڑ مارا تھا۔ ہدایت کار و اداکار فرحان اختر نے کہا کہ میں نے عامر سے کہا تھا کہ اکشے کھنہ واقعی تمہیں تھپڑ ماریں گے، جس پر عامر نے رضا مندی ظاہر کی۔انہوں نے کہا کہ میں نے اکشے سے کہا کہ عامر ڈائیلاگ کے اختتام پر تھپڑ کی توقع کر رہے ہیں، اس لئے جب وہ اپنا جملہ کہہ رہے ہوں تو اسی دوران عامر کو تھپڑ ماریں، اس طرح منظر میں اچانک پن کا عنصر پیدا ہو گا۔فرحان نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران ایسا ہی ہوا، لیکن اس کے بعد عامر نے کہا کہ مجھے سین دوبارہ کرنا ہے، کیونکہ تھپڑ والا سین مجھے ایسی ذہنی کیفیت میں لے جا رہا ہے جو میری اداکاری میں مدد دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ بار بار اصرار کرتے رہے کہ مجھے اور تھپڑ مارے جائیں۔اس موقع پر عامر خان نے بھی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہاں یہ کام کرتا ہے، جب آپ واقعی کسی کو تھپڑ مارتے ہیں تو اس کا اثر نظر آتا ہے۔فرحان اختر نے واقعہ دوبارہ یاد کرتے ہوئے کہا۔




