ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ میں اسٹار کڈز (فلمی خاندانوں سے تعلق رکھنے والے فنکاروں) پر اکثر تنقید ہوتی رہتی ہے، لیکن ہندوستانی سنیما کی تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو شو مین راج کپور کو بھارت کا سب سے کامیاب اسٹار کڈ تسلیم کیا جاتا ہے۔راج کپور نے محض27سال کی عمر میں فلم آوارہ 1951بنائی جس نے نا صرف ہندوستان بلکہ سوویت یونین (موجودہ روس و دیگر وسطی ایشیائی ریاستیں)اور چین سمیت دنیا بھر میں کامیابی کے نئے جھنڈے گاڑے۔ آوارہ کو بین الاقوامی سطح پر کینز فلم فیسٹیول میں زبردست پذیرائی اور نامزدگی ملی۔




