فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مختلف واقعات میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے خاتون سمیت 5افراد کو زخمی کر دیا، حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، تفصیل کے مطابق ٹھیکریوالہ کے علاقہ 69 ج ب میں معمولی جھگڑے پر ملزمان نے فائرنگ کر کے اقصیٰ زوجہ کاشف کو زخمی کر دیا، ملت ٹائون کے علاقہ علی ٹائون کے انصر علی نے بتایا کہ معمولی تلخ کلامی پر ملزمان انیس وغیرہ نے اس کے بھتیجے شاہ جہان کو گولی مار دی’ ائیرپورٹ کے علاقہ سبزی منڈی کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے مختار احمد اور اسکے دوست ابرار کو گولیاں مار کر لہولہان کر کے فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں کھرڑیانوالہ کے علاقہ 266 رب میں عداوت کی بناء پر مشتعل ملزمان رستم وغیرہ نے فائرنگ کر کے مخالف عبدالواحد کو زخمی کر دیا، مضروبان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔




