صفدر خان بلوچ نمبردار کی اہلیہ انتقال کر گئیں

ماموں کانجن (نامہ نگار)صفدر خان بلوچ نمبر دار کی اہلیہ سابق چیئرمین علی خان بلوچ کی والدہ محترمہ رضائے الہی سے انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ چک نمبر 497ادا کی گئی جس میں سیاسی، سماجی وکلا۔صحافی اور مذہبی شخصیات سمیت اہلِ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نمازِ جنازہ کے بعد مرحومہ کو مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔صحافی سلیم دیوانہ۔رائے رمضان مقصود مارتھ چوہدری رضوان کاہلوں۔چوہدری عثمان کاہلوں۔ وسیم دیوانہ۔ مہر صفدر ریاض بھروانہ۔شہباز مغل۔ ڈاکٹر واصل باری نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں