فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چالاک ملزمان نے کاروبارکا جھانسہ دیکر5شہریوں سے7کروڑ لے اڑے۔ شیخوپورہ روڈ کی رہائشی عائشہ صدیقہ بی بی نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم جمال خان نے پراپرٹی کاکاروبار کرنے کیلئے 4کروڑ سے زائد رقم حاصل کی ، بعد ازاں پراپرٹی خریدی نہ رقم واپس کی ، مطالبہ کرنے پر لیت و لعل کے بعدچیک دیا جعلی نکلا،سمال اسٹیٹ کے شہزاد نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ چالاک ملزم احمد سعید نے فیکٹری میں شراکت داری کیلئے2کروڑ روپے انویسٹ کیے، بعد ازاں رقم کے بدلے 71ہزار میٹر کپڑا لے اڑے۔پیپلز کالونی کے عمران نے بتایا کہ ملزم جاوید نے 90لاکھ کا قرض لیکر ہڑپ کر لیا۔ واپڈا سٹی کے عبدالغفار کو پلاٹ خریدنے کا جھانسہ دیکر 80لاکھ کی رقم لیکر واپس نہ کی۔ مرضی پورہ کے عدیل نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ ملزم نعیم نے کاروبار کیلئے جمع پونجی ساڑھے14لاکھ لیکر ہتھیا لی، بعد ازاں منافع دیا نہ رقم واپس کی۔




