غیر فعال سمز سے منسلک واٹس ایپ اکائونٹس بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (بیورو چیف)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے غیر فعال، منسوخ یا زیرِ استعمال نہ رہنے والی سمز سے منسلک واٹس ایپ اکائونٹس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پی ٹی اے نے کہا کہ غیر فعال سموں سے منسلک واٹس ایپ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہوتے ہیں، اپنے واٹس ایپ اکائونٹس کو موجودہ اور فعال موبائل نمبرز کے ساتھ منسلک کریں۔اعلامیے کے مطابق غیر فعال، منسوخ یا زیراستعمال نہ رہنے والی سمز سے منسلک واٹس ایپ اکائونٹس بلاک کردیئے جائیں گے، غیر فعال موبائل نمبرز سے منسلک واٹس ایپ اکائونٹس غیرقانونی سرگرمیوں میں استعمال ہوتے ہیں۔غیر فعال سمز سے منسلک بعض واٹس ایپ اکائونٹس فراڈ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کیلئے استعمال ہوتے ہیں، واٹس ایپ پر موبائل نمبر بروقت تبدیل کرنے سے صارفین اپنے اکائونٹس پر کنٹرول برقرار رکھ سکیں گے۔بیان کے مطابق غیر فعال سمز سے منسلک واٹس ایپ اکائونٹس بلاک کرنے کی کارروائی کسی بھی وقت شروع ہو سکتی ہے، صارفین اپنے واٹس ایپ اکانٹس کو موجودہ اور فعال موبائل نمبرز کے ساتھ منسلک کریں، موبائل نمبر تبدیل کرنے والے صارفین واٹس ایپ کا نمبر تبدیل کرنے کا آپشن فوری استعمال کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں