فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی ، راہزنی اور چوری کی 37سنگین وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 3خواتین اور 3نوجوانوں کو اغوا کر کے لے گئے، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔تفصیل کے مطابق مدینہ ٹائون کے شمس نگر کے شفاقت کی بیٹی(ف) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان، مدینہ ٹائون کے اسد اقبال کی کم سن بیٹی ساتویں جماعت کی طالبہ (الف) کو نامعلوم ملزمان، بچیانہ کے علاقہ 625گ ب کے شبیر احمد کی بہو (ش) کو ملزمان اسد وغیرہ نے اغوا کر لیا’ رضا آباد کے علاقہ219ر۔ب کے شہزاد کا بھائی حسنین، مدینہ ٹائون کے علاقہ رسول پارک کی حرا بی بی کا شوہر زاہد اور ٹھیکریوالہ کے علاقہ 71ج ب کے عدنان کا بھائی عبدالرحمن گھر سے سودا لینے نکلے واپس نہ آئے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ سرگودھا روڈ پر ٹیلی فون ایکسچینج کے سٹور سے چور 4لاکھ مالیت کی انٹرنیٹ کی ڈیوائس چوری، جھمرہ روڈ پر شہزاد کی دکان سے بیٹریاں چوری، ڈائیوو روڈ پر چوہدری بشارت کے زیر تعمیر گھر سے قیمتی سامان چوری، دھنولہ کے قریب عثمان اسلم کے گھر کے تالے توڑ کر چور لاکھوں کے زیورات، نقدی چور لے اڑے، جھمرہ روڈ پر نیشنل بنک کے قریب ارشد اقبال کی دکان سے پونے 5لاکھ کی رقم چور لے اڑے’ بوہڑ چوک کے قریب عبدالستار سے نقدی، طلائی انگوٹھی چھین لی، 120ج ب کے قریب علی حسن سے25ہزار وفون چھین لیا، 190ر۔ب کے شعیب سے20ہزار وفون چھین لیا، 102ج ب کے اعجاز شاہ کی حویلی سے سولر سسٹم چوری، واپڈا سٹی کے فیصل شفیق کے گھر سے لاکھوں کے زیورات چوری، 148ر۔ب کے شان الٰہی کے رقبہ سے سولرسسٹم چوری، محمودی چوک کے امتیاز کی دکان سے سامان چوری، ربانی کالونی کے چھیداں بی بی سے زیورات چھین لیے، غلہ منڈی میں مرتضیٰ خان کی دکان سے7لاکھ کی دالیں چوری، پنجاب ہائوسنگ کالونی کے محسن رضا نقوی کے گھر سے لاکھوں کے زیورات ، سامان چوری، گلشن رحیم ٹائون کے رضوان سے12ہزار وفون، 67ج ب کے عمران سے نقدی وفون چھین لیے، 250ر۔ب کے شیر محمد سے نقدی وفون، علوی پارک کے جڑانوالہ کے زاہد کی شاپ سے 65ہزار کی تاریں چوری، 124گ ب کے حسنین بخاری سے 79ہزار چھین لیے،111گ ب کے افضل سے موٹرسائیکل’ نقدی چھین لی، 71گ ب کے نوید کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 379گ ب کے پرویز کے رقبہ سے ٹرانسفارمر چوری، مکوآنہ کے عمران کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان چوری، 194ر۔ب کے رمضان کے ڈیرہ سے سامان چوری، محلہ شوکت آباد سمندری کے رضوان کے گھر سے لاکھوں کی مالیت کے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان چوری، 200گ ب کے عمران کی حویلی سے مویشی چوری، 208گ ب کے ولید سے20ہزار وفون چھین لیا اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں محمود آبادسے فیصل شبیر، نور پور سے جبار حسین، سمندری روڈ سے شہباز مسیح، محمود گارڈن سے محمد سلیم، سمندری روڈ کے نعیم آصف، 275ج ب کے محمد شکیل اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔




