مبینہ پولیس مقابلہ،منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار

گوجرہ (نامہ نگار) سی سی ڈی پولیس گوجرہ کا مبینہ پولیس مقابلہ ایک منشیات زخمی حالت میں گرفتار۔ معلوم ہوا ہے کہ سی سی ڈی پولیس گوجرہ کے اہلکار جھنگ روڈ کے قریب لنک روڈ پر گشت پر موجود تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار مشکوک افراد کو روکا جنہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکل بھگالی جن کاپیچھا کیاگیا تو وہ موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہوگئے جن میں ایک ایک ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ ایک شدید زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال گوجرہ منتقل کیا گیا جہاں پر اسکی شناخت مجاہد عرف بلی سکنہ 281 ج ب کے نام سے ہوئی جو منشیات کے متعدد مقدمات میں ملوث بیان کیا جاتا ہے پولیس مصروف کاروائی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں