پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا’ گورنر پنجاب

چنیوٹ (نامہ نگار) گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام کا جینا محال کردیا،غریب کادرد صرف پیپلزپارٹی ہی محسوس کرتی ہے،نئے صوبے عوام کی مرضی کے بغیر نہیں بن سکتے،اتفاق رائے کے بغیر کوئی بھی فیصلہ کرنا ممکن نہیں،ہلال احمر کی طرف سے سیلاب متاثرین میں گھروں کی تقسیم قابل ستائش ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے چنیوٹ میں ریڈ کریسنٹ کے زیر اہتمام سیلاب متاثرین میں نئے تعمیر شدہ گھروں کی چابیاں تقسیم کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس وقت غریب اور پسہ ہوا طبقہ مہنگائی کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہورہا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ دو برس قبل یہ سسٹم نہ چلتا تو ملک ڈیفالٹ ہوجاتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں