RPOکی ہدایت پر کریک ڈاؤن،376گینگز ،1012ملزمان گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن محفوظ پنجاب کے تحت،آرپی اوفیصل آبادسہیل اختر سکھیرا کی زیر قیادت ریجن فیصل آبادپولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کے نتیجہ میں سنگین جرائم میں 71فیصدنمایاں کمی،376خطرناک گینگزاور1012ملزمان گرفتار۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن محفوظ پنجاب کے تحت اورآئی جی پنجاب عبدالکریم کے احکامات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کر یک ڈائون جاری، آر پی اوفیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی سربراہی میں اس عرصہ کے دوران ریجن فیصل آباد میں 376خطرناک گینگزگرفتار کیے گئے، ان گینگز میں ملوث1012ملزمان کو گرفتار کیا گیا جس کے نتیجے میں 3089مقدمات یکسو ہوئے اورملزمان کے قبضہ سے موٹرسائیکلز، طلائی زیور ات، موبائل فونز،مویشی اور تقریبا31 کروڑ29 لاکھ روپے سے زائدنقدی برآمد ہوئی۔مزیدمنشیات فروشوں کے خلاف 6742 مقدمات درج کرتے ہوئے6835ملزمان گرفتار کیے گئے اوران کے قبضہ سے چرس482.3562کلوگرام، آئس133.99کلوگرام، شراب92593لیٹر،افیون 16.53کلو گرام اور ہیروئن363.857کلو گرام برآمد کرکے قبضہ پولیس میں لی گئی۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پسٹل2793،ریوالور29، بندوقیں 178،کلاشنکوف51،رائفلیں 153اور92593گولیاں برآمد کی گئیں۔کائیٹ فلائینگ ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے 1534مقدمات درج کئے گئے اور1541ملزمان گرفتار ہوئے اوران کے قبضہ سے100433کائیٹس اور2548ڈور چرخیاں برآمد کرکے قبضہ پولیس میں لی گئیں۔جرائم کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ قتل کے246،اقدام قتل کے305مجرمان اشتہاریوں کے ساتھ ساتھ کیٹگریAکے2544اور کیٹگری Bکے7083مجرمان اشتہاری جبکہ کیٹگری Aکے815اور کیٹگریBکے7774عدالتی مفروران کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی۔آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کے نتیجہ میں سنگین جرائم میں 71 فیصد کمی واقع ہوئی۔قتل کے واقعات میں 27 فیصد کمی،رابری معہ قتل کے مقدمات میں 54 فیصد کمی،ڈکیتی کی وارداتوں میں 66 فیصد کمی، سرقہ بالجبر کے مقدمات میں 62 فیصد کمی۔کار چھیننے کے واقعات میں 67 فیصد کمی، موٹر سائیکل چھیننے کے واقعات میں 66 فیصد کمی۔دیگر وہیکل چھیننے کے مقدمات میں 57 فیصد کمی ہوئی۔اس عرصہ کے دوران اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری اور 1787آن لائن کمپلینٹ کے ذریعہ7165 سے زائدشہریوں کے مسائل حل کیے گئے۔ر یجن فیصل آباد میں قائم16خدمت مراکزاور20خدمت کائونٹرزکے ذریعے366847 سے زائد شہریوں کو سہولیات فراہم کی گئیں۔4تحفظ سنٹر زاور06میثاق سنٹرز پر موصول ہو نے والی21987 سے زائدشکایات کا ازالہ کیا گیا۔اردل روم کے ذریعہ سے 486زائد شوکاز نوٹسزاوراپیل ہائے کے فیصلے کیے گئے۔پولیس افسران کی ویلفیئر کے لیے30سے زائد مختلف اداروں کے ساتھ MOUsسائن کیے گئے ہیں جس میں تعلیمی ادارے، لیبارٹریز، ہسپتال اور فلاحی ادارے شامل ہیں۔ان اداروں میں شہدائ، غازی، ریٹائرڈ پولیس افسران اور ان کے اہل خانہ کو تعلیم اور علاج معالجہ کی سہولیات فری دستیاب ہوں گی۔پولیس افسران کی فلاح وبہبود اور ویلفیئر کے لیے اقدامات کا سلسہ جاری ہے۔آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے ریجن بھر کے بازاروں، تجارتی مراکز، مین شاہراہوں اور عوامی مقامات پر چارپائیاں (منجھے کلچر) بچھانے کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خاتمے کے لیے موثر اور سخت اقدامات کا اعلان کیا۔انھوں نے کہا کہ عوامی مقامات پر چارپائیاں بچھانے سے طالبات اور عورتوں کے تحفظ، ٹریفک کی روانی،تجاوزات میں اضافہ اور شہری نظم و ضبط بری طرح متاثر ہوتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سڑکوں، فٹ پاتھوں اور بازاروں میں غیر قانونی طور پر چارپائیاں بچھانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے واضح کیا ہے کہ فیصل آباد ریجن میں کیفے، پان شاپس کی آڑ میں منشیات فروشی، غیر قانونی سرگرمیوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق اور موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔انھوں نے مزید کہاکہ فیصل آباد ریجن کو منشیات، جرائم اور سماج دشمن عناصر سے پاک بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں