فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101 سے سابق ٹکٹ ہولڈر میا ں عرفان منان نے کہاہے کہ نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے ایشوپر مسلم لیگ ن کے ارکان سمیت سب کورا ئے کاحق ہے مگر وقت آنے پر فیصلہ میاں نواز شر یف کریں گے میاں نوازشریف نے اپنے ادوارمیں ایٹم بم سمیت ترقیاتی منصوبوں اور عوا م کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے جوفیصلے کئے ہیں وہ تاریخ کاحصہ ہیں-ایک گفتگو میں ان کاکہنا تھاکہ اکائیوں کی تشکیل قانون سازی سے ممکن ہے چاہے وہ صوبائی اسمبلیاں ہیں یا قومی اسمبلی اور پھر سینٹ ہے اور یہ بحث بھی اسمبلیوں میں ہونی چاہیے یہ چیزیں جو ہیں جس طرح سے چل رہی ہیں یا جس طرح سے طوفان برپا کیا جا رہا ہے اور ایک نقطہ نظر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے یہ آئین سے ماورا ہے۔ اس کا کوئی حل نہیں نکل رہا جو بھی ہونا ہے پارلیمنٹ کے ذریعے ہونا ہے اور پارلیمنٹ پوری طرح اس حوالے سے قانون سازی کے حوالے سے آزاد ہے قانون ساز اسمبلی موجود ہو تو پھر یہ باتیں کرنے کا میرا نہیں خیال کہ کوئی فائدہ ہے انہوں نے کہا کہ ایک ائین میں جو ہے وہ طریقہ کار موجود ہے اس طریقہ کار میں ہی چلیں گے تو آگے نکلنے کا راستہ ملے گا۔ یہ اس طرح کی باتیں کرنے سے تو حل نہیں نکل سکتا۔




