جماعت اسلامی کا بھاری ٹیکسز اور مہنگائی کیخلاف ٹرین مارچ کا اعلان

لاہور (بیوروچیف) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پیٹرولیم مصنوعات پر بھار ی ٹیکسز اور مہنگائی کیخلاف حکومت پر دبا ئو بڑھا نے کیلئیٹرین مارچ کا اعلان کردیا۔ لاہور دھرنا کے مقام پر پریم یونین کے صدرشیخ محمد انور، چیف آرگنائزرخالدمحمودچوہدری کے ہمراہ پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ احتجاج کے 3آپشنز موجود ہیں، جن میں پہیہ جام اور شٹر ڈائون، اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ اور اس سے قبل ٹرین مارچ شامل ہیں۔ انہوں نے پریم یونین کے راہنمائوں کو شیڈول تیارکرنے اور انتظامات کا ٹاسک دے دیا ہے۔انہوں نے کارکنوں کو تیار رہنے اور بڑے پیمانے پر موبلائزیشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین مارچ عام لوگوں کے ساتھ ٹرین میں بیٹھ کر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا بنیادی مطالبہ واضح ہے کہ پیٹرولیم لیوی ختم کی جائے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 92 سے 97 ڈالر فی بیرل کے درمیان ہے، اس کے باوجود حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام پر بوجھ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں