گوجرہ (نامہ نگار ) بوگس چیک دینے والے کے خلاف قانون متحرک ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ جاوید کالونی گوجرہ کے محمد رضوان سے سمن آباد فیصل آبادکے محمد راشد منہاس نے جانور خرید کئے اور اس بابت رقم کی ادائیگی کیلئے اسے ایک چیک دیا جو مقررہ تاریخ پر بنک سے کیش نہ ہو سکااورچیک جعلی ثابت ہوا۔ اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔




