فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) نیشنل گروپ نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو چھوٹے بڑے تاجروں اور صنعت کاروں کا نمائندہ بنا دیا ہے’ ریکس سٹی شہر کا تجارتی حب ہے اور یہاں کے منتخب نمائندوں کا نیشنل گروپ کے ایگزیکٹو کے امیدوار میاں تنویر ریاض کی حمایت کا اعلان کرنا خوش آئند ہے’ ان خیالات کا اظہار نیشنل گروپ کے جنرل سیکرٹری رانا محمد سکندراعظم خاں’ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں ایگزیکٹو ممبر کے امیدوار میاں تنویر ریاض’انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ کے صدر چوہدری پرویز اقبال کموکا’ سینئر نائب صدر طارق قادری نے ریکس سٹی میں ٹریڈرز یونین کے آفس میں منعقدہ اجلاس کے شرکاء سے کیا’ اجلاس میں ریکس سٹی ٹریڈرز یونین کے صدر میاں محمد آصف’ جنرل سیکرٹری میاں محمد ثاقب’ سینئر نائب صدر محمد سہیل شہزاد’ فنانس سیکرٹری رانا عبیدالرحمن’ نائب صدر رانا حسنین احمد’ سابق صدر چوہدری غلام حسین کے علاوہ ریکس سٹی کے تاجروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ مقررین نے کہا کہ نیشنل گروپ نے ہمیشہ میرٹ کی بات کی ہے’ انہوں نے کہا کہ ہم چیمبر کے ممبران کی امانتوں کے امین ہے اور ہم نے لوگوں کے مسائل کو حل کرنا اور ان کے حقوق کی رکھوالی کرنی ہے اور امانت میں خیانت نہیں کرنی’ انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ یوں یوں الیکشن کی تاریخ نزدیک آ رہی ہے بہت سے نئے لوگ بھی ہمیں اپنی حمایت کا یقین دلا رہے ہیں’ مقررین نے کہا کہ نیشنل گروپ تاجروں کی آواز بن چکا ہے’ انشاء اللہ ہم اس مرتبہ بھی بھاری مارجن سے جیتیں گے’ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش رہی ہے کہ تاجروں کے مسائل کو حل کیا جائے اور تاجروں اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کیا جائے’ ہم نے اپنے کام سے ثابت کر کے دکھایا ہے کہ نیشنل گروپ ہی تاجروں کی اصل طاقت ہے’ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریکس سٹی ٹریڈرز یونین کے صدر میاں محمد آصف’ جنرل سیکرٹری میاں محمد ثاقب’ سینئر نائب صدر محمد سہیل شہزاد’ فنانس سیکرٹری رانا عبیدالرحمن’ نائب صدر رانا حسنین احمد نیشنل گروپ کے جنرل سیکرٹری رانا محمد سکندراعظم کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ ہم نیشنل گروپ کے نامزد امیدوار میاں تنویر ریاض کو ووٹ بھی دیں گے اور ان کی سپورٹ بھی کریں گے۔




