فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جھنگ روڈ پر کیمیکل ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار لہولہان ہو گیا، مضروب کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جھنگ روڈ پر واقع نعمت آباد گلی نمبر4 کا رہائشی 27سالہ عمران ولد یٰسین موٹرسائیکل پر چناب چوک کی طرف آ رہا تھا کہ جب وہ ٹمبر مارکیٹ کے قریب پہنچا تو اچانک لٹکتی کیمیکل ڈور اس کی گردن میں لپٹ گئی اور وہ موٹرسائیکل سے گر کر زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کی غرض سے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔




