جڑانوالہ(نامہ نگار) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں لڑائی جھگڑے کے واقعات معمول بن گئے بچی کیساتھ دوائی لینے آئے باپ پر وارڈ بوائے کے مبینہ تشدد کی ویڈیو سامنے آ گئی شہریوں کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں لڑائی جھگڑے کے واقعات سامنے آنے لگے ہیں حاصل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہسپتال میں تعینات وارڈ بوائے معصوم بچی کے سامنے اسکے والد کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے بچی کے سامنے باپ کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے پر ہسپتال میں مریضوں کیساتھ آئے لواحقین میں خوف و ہراس پھیل گیا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین کیساتھ مبینہ ہتک آمیز رویہ اور تشدد کے واقعات پر شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف،صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر،کمشنر، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سمیت ارباب اختیار سے معاملہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال نے وارد بوائے کو معطل کر دیا ہے۔




