فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا، آج پھر مزید34وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات، نقدی ، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین لیے، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 8خواتین اور4نوجوانوںکو اغوا کر لیا’پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی، تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ بسم اللہ گارڈن کے عثمان کی بیٹی(ح) کو ملزمان انیس الرحمن، خوشحال ٹائون کی عابدہ کی بیٹی(م) کو ملزمان افضال وغیرہ، ٹھیکریوالا کے علاقہ275ج ب کے رمضان کی بھتیجی(الف) کو ملزمان سارنگ وغیرہ، مدینہ ٹائون کے علاقہ گٹ والا کے آصف کی بیٹی(ط) کو نامعلوم ملزمان، محلہ صدیق نگر وارث پورہ کی شمیم اختر کی بہو(ش) کو نامعلوم ملزمان، جڑانوالہ کے علاقہ علی ٹائون کے سجاد کی ہمشیرہ(ع) کو ملزمان قاسم وغیرہ، سمندری کے علاقہ175گ ب کے سردار احمد کی بیٹی (الف) بازار گئی واپس نہ آئی۔غلام محمد آباد کے علاقہ جٹا نوالہ چوک کے عبدالمجید کا بیٹا فہد وغیرہ، مدینہ آباد کے شہزاد کا والد مشتاق احمد، صدر کے علاقہ بسم اللہ گارڈن کے عثمان کا بھائی انیس الرحمان اور کھرڑیانوالہ کے علاقہ76ج ب کے بلال کا بیٹا محسن گھر سے سودا سلف لینے نکلے واپس نہ آئے’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ کچہری بازار سے تاجر عابد حسین کی دکان سے 10لاکھ کا کپڑا چوری،111ج ب کے محمد علی سے نقدی و فون،109ج ب کے امداد علی کے ڈیرہ سے ٹیوب ویل چوری، 241ر۔ب کے حنیف کے گھر سے لاکھوں کے زیورات ، نقدی و قیمتی سامان چوری، چنچل والا کے محمدطیب سے 60ہزار و فون ، جڑانوالہ روڈ پر نجی کالج سے قیمتی سامان چوری، ریگل روڈ پر ذیشان طاہر سے 27ہزار و فون چھین لیا، کہکشاں کالونی کے ضیاء الحسن سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا،امین آباد کے کاشف سے نقدی وفون، 78ج ب کے سہیل سے 40ہزار وفون، سمندری روڈ پر عبدالستار سے موٹرسائیکل، نقدی وفون چھین لیا، 119گ ب کے احتشام کے رقبہ سے ٹرانسفارمر چوری، جڑانوالہ کے حامد کے گھر سے بکرے چوری، 107ر۔ب کے عبدالستار کی حویلی سے لاکھوں روپے مالیت کی 28بھیڑیں چوری،37گ ب کے غلام مصطفی کے رقبہ سے سولر سسٹم چوری، 112گ ب کے صدیق کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری،229ر۔ب کے کرن نواز کے گھر سے بھاری مالیت کا سامان چوری،266ر۔ب کے عثمان علی سے50ہزار و فون، مکوآنہ کے عمران سے50ہزار و فون، 100ر۔ب کے ارسل سے3ہزار و فون چھین لیا، 97ر۔ب کے صغیر کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 424گ ب کے ولایت خان کی حویلی سے سولر پلیٹس چوری اور دیگر وارداتوں میں سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے محمد حسنین، شادمان ٹائون کے منصور الحسن، مظفر کالونی سے عثمان، پیپلز کالونی نمبر2قادریہ چوک سے ممتاز، سول ہستپال جڑانوالہ سے راشد،61گ ب کے ساجد سلیم اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ کا پکڑ نہ سکی۔




