بیوہ کا مکان ہتھیانے کی کوشش ناکام

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) سدھار میں بیوہ خاتون کا مکان ہتھیانے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار۔ تھانہ ایئرپورٹ کے علاقہ سدھار میں بیوہ خاتون عذرا پروین کو بجلی میٹر لگوانے کا جھانسہ دے کر اشٹام پیپر پر انگوٹھا لگوانے اور مکان پر قبضے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم شکیل ولد بشیر احمد سکنہ سدھار نے بیوہ عذرا پروین کو دھوکہ دینے کی کوشش کی، جس پر ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ کمزور اور بے سہارا شہریوں کے حقوق کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں