شادی کا جھانسہ دیکر دوشیزہ سے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جھنگ بازار پولیس نے شادی کا جھانسہ دیکر دوشیزہ سے زیادتی کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق محلہ مسعود پارک کی رہائشی ندا دختر حبیب نے بتایا کہ وہ گلفشاں کالونی میں مدرسہ سے ترجمہ’ تفسیر کی تعلیم حاصل کر رہی ہوں، ایک سال قبل اوباش ملزم بابر خاں سے دوستی ہو گئی تو اس نے شادی کا جھانسہ دیکر سبز باغ دکھاتے ہوئے ہوس کا نشانہ بناتا رہا اور وہ حاملہ ہو گئی تو ملزم بابر کو بتایا کہ اس نے کہا کہ یہ تو خوشی کی بات ہے، جلد شادی کرلونگا۔ بعدازاں اس کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی تو ملزم نے شادی کرنے سے انکار کر دیا جس پر پولیس کو اطلاع کی تو ایس ایچ او تھانہ جھنگ بازار نے مقدمہ درج کر کے ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اوباش ملزم بابر خان کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں