فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مدینہ ٹائون کے علاقہ208چک میں معمولی جھگڑے پر بھائی نے فائرنگ کر کے بھائی سمیت دو افراد کولہولہان کر دیا، حملہ آور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، تفصیل کے مطابق 208چک کے رہائشی اصغر علی نے بتایا کہ وہ گھر میں اپنے بھائی مظفر علی سے باتیں کر رہا تھا کہ وہ مشتعل ہو گیا اور کمرے سے پسٹل لا کر فائرنگ دی، گولی لگنے سے اصغر علی بری طرح زخمی ہو گیا، تو فائرنگ کی آواز سن کر ہمسایہ قمرخان ولد احمد یار موقع پر پہنچا تو ملزم نے اس کو بھی گولی مار کر زخمی کر کے فرار ہو گیا ، بعد ازاں مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے سول ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔




