صدر FCCIکا میٹرو منصوبہ پر کام تیز کرنیکا مطالبہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے میٹرو کے منصوبے پر کام تیز کرنے اور کینال روڈ سمیت مزید روٹس پر فوری طور پر الیکٹرک بسیں چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے فنڈز کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے جبکہ کینال روڈ سمیت دیگر روٹس پر بھی الیکٹرک بسیں فوری طور پر چلائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کینال روڈ ٹریفک کے لحاظ سے سب سے زیادہ مصروف سڑک ہے مگر اس پر تاحال الیکٹرک بسیں نہیں چلائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ سمندری روڈ سے لیکر کھرڑیانوالہ تک الیکٹرک بسیں چلائی جائیں۔ اس طرح دیگر روٹس پر بھی الیکٹرک بسیں چلانے کی ضرورت ہے تاکہ خطرناک چنگ چی رکشوں کے ساتھ ساتھ موٹر سا ئیکلوں کے استعمال کو بھی کم کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں