فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ صوبوں میں اضافہ یا انتظامی یونٹس کسی کی خوا ہش پرنہیں بنائے جا سکتے یہ انتظامی معاملہ ہے، جسے پارلیمان میں جمہور ی اور آئینی طریقے سے حل کیاجا سکتا ہے بحث بھی ہو گی توعوامی ایوانوں میں کی جاسکتی ہے۔ جاری بیان میں انکاکہناتھاکہ مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف ہیں وہ بہتر فیصلہ کریں گے۔ پارلیمانی جماعتوں کے رہنمائوں کوفورم میں بات کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ریفرنڈم بھی ہو تواس کا فیصلہ پارلیمنٹ کرسکتی ہے انتظامی معاملات میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبہ پنجاب کارکردگی میں دوسرے صوبوں کی نسبت بہتر ثابت ہو رہاہے عالمی سطح پر پرامن معاملات ہوں گے تو پاکستان میں معاشی حالات بھی درست ہوں گے۔




