لاہور(شوبز نیوز) سینئر اداکارہ فریال گوہر فلم بنانے کی تیاریں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری بڑی دیر سے خواہش ہے کہ میں ایک منفرد موضوع پر فلم بناں اوراس پر کام بھی کر رہی تھی،پراجیکٹ کا اسکرپٹ فائنل ہو چکا ہے اور بہت جلد اس پر کام شروع کر دوں گی۔ میں نے طویل عرصہ قبل فلم ٹبی گلیبنائی تھی اور اب بھی میری فلم کا موضوع انتہائی منفرد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ فی الوقت سکرپٹ کا کوئی بھی حصہ سامنے نہیں لا سکتی اور وقت آنے پر یہ ایک بڑا سرپرائز ہوگا۔




