ممبئی (شوبز نیوز)پاکستانی اداکار و گلوکار ثمر جعفری نے زندگی کے بارے میں اپنی بدلتی سوچ پر بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اب انہوں نے ہر چیز کو اپنے قابو میں رکھنے کی کوشش چھوڑ کر اللہ کے فیصلوں پر بھروسہ کرنا سیکھ لیا ہے۔ ایک نجی میگزین سے گفتگو کے دوران ثمر جعفری نے بتایا کہ وقت کے ساتھ انہوں نے زندگی کی رفتار کچھ دھیمی کرنا اور اپنی ناکامیوں کو بھی قبول کرنا سیکھا۔ان کے مطابق پہلے وہ چاہتے تھے کہ معاملات ان کی مرضی اور منصوبہ بندی کے مطابق چلیں، تاہم اب انہیں احساس ہوا ہے کہ ہر چیز انسان کے اختیار میں نہیں ہوتی۔




