فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) پرائیویٹ اسکولز کی مانیٹرنگ کے لیے اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران تعینات کر دیئے گئے اور ضلع بھر کے تمام نجی اسکولز کو فوری طور پر اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران (مرد وخواتین) کے سپرد کر دیا گیا ہے۔فیصل آباد کے تمام پرائیویٹ مینیجڈ اسکولز پر فوری طور پر نافذ العمل ہو گااے ای او کو ذمہ داریاں سونپی دی گئی۔ پرائیویٹ اسکولوں کا باقاعدگی سے دورہ اور نگرانی کرنامجاز اتھارٹیز کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق پالیسیوں اور قواعد و ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنانا سرکاری معلومات، مراسلت اور نوٹس متعلقہ اسکولوں تک پہنچانا ہے سکول انتظامیہ سے رابطہ کر کے مطلوبہ ڈیٹا، رپورٹس اور ریکارڈ حاصل کرنا ہے کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں مناسب چینل کے ذریعے رپورٹ کرناپرائیویٹ اسکولوں کی 100%رجسٹریشن یقینی بناناہے، فہرست میں شامل اسکولوں کے علاوہ جو بھی نیا اسکول قائم ہوگا یا نوٹس میں آئے گا، اسے متعلقہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی مشاورت سے AEOکے سپرد کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد ضلع میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے نظام کو مزید شفاف اور موثر بنانا ہے تاکہ حکومتی احکامات پر بروقت عملدرآمد ہو سکے۔




